Live Updates

پی ٹی آئی کے نادرا پر حکومتی دباؤ کے موقف کو مسترد کرتے ہیں، نادرا پر حکومت کا کوئی دباؤ نہیں، درحقیقت تحریک انصاف کی قیادت نے مذموم مہم سے نادرا اور اسکے چیئرمین پر دباؤ ڈالااوراسکی قیادت نے ہی نادرا کے ملازمین کو احتجاج پر اکسایا،ترجمان نادرا قمر النور کا تحریک انصاف کے بیان پر رد عمل

اتوار 14 جون 2015 23:29

پی ٹی آئی کے نادرا پر حکومتی دباؤ کے موقف کو مسترد کرتے ہیں، نادرا پر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون۔2015ء) ترجمان نادرا قمر النورنے تحریک انصاف کے نادرا پر حکومتی دباؤ کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا پر حکومت کا کوئی دباؤ نہیں، درحقیقت تحریک انصاف کی قیادت نے مذموم مہم سے نادرا اور اس کے چیئرمین پر دباؤ ڈالا، پی ٹی آئی کی قیادت نے نادرا کے ملازمین کو احتجاج پر اکسایا۔

اتوار کو ترجمان نادرا قمر النور نے تحریک انصاف کی طرف سے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے نادرا ایمپلائز یونین کو رجسٹریشن سنٹر بند رکھنے پر اکسایا، چیئرمین نادرا نے الیکشن ٹربیونل میں اپنی رپورٹ کا کامیابی سے دفاع کیا، ضمنی رپورٹ کی شفافیت کے بارے میں تحریک انصاف کے تاثر کو مسترد کرتے ہیں،39 حلقوں کے بارے میں رپورٹس متعلقہ ٹربیونلز میں جمع کرائی جا چکی ہیں، حلقہ این اے 122 پر ضمنی رپورٹ فریقین کی درخواست پر ٹربیونل میں جمع کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نادرا نے کہا کہ نادرا حساس قومی ادارہ اور پاکستانیوں کے ریکارڈ کا محافظ ہے، تحریک انصاف کا نادرا پر حکومتی دباؤ کے موقف کو مسترد کرتے ہیں، نادرا پر حکومت کا کوئی دباؤ نہیں، درحقیقت تحریک انصاف کی قیادت نے مذموم مہم سے نادرا اور اس کے چیئرمین پر دباؤ ڈالا، پی ٹی آئی کی قیادت نے نادرا کے ملازمین کو احتجاج پر اکسایا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات