ورلڈ ہاکی لیگ ، محمد عمران قومی ٹیم کے کپتان ، شفقت رسول نائب کپتان برقرار

اتوار 14 جون 2015 22:20

ورلڈ ہاکی لیگ ، محمد عمران قومی ٹیم کے کپتان ، شفقت رسول  نائب کپتان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون۔2015ء) پی ایچ ایف کے سیکرٹری رانا مجاہد نے کہا ہے کہ ہاکی قومی کھیل ہے ، اس کا مستقبل روشن ہے اور اللہ کے فضل سے قومی ہاکی ٹیم دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گی۔نینشل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ تجربہ حاصل کروانے کے لئے فنڈز کی کمی کے باجود انٹرنینشل ہاکی ٹورنامنٹ میں اس کی شرکت کو یقینی بنایا جارہا ہے اور ورلڈ ہاکی لیگ میں ٹیم کی شرکت وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ اور وفاقی سیکرٹری اعجاز حسین چوہدری کی کوششوں اور دورہ کے اخراجات کے لئے فنڈز کی فراہمی کی وجہ سے ہورہی ہے جس کے لئے ہم ان کے شکر گزار ہیں جبکہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح کارپوریٹ سیکٹرز کو بھی ہاکی کے کھیل کو اسپانسر کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

رانا مجاہد نے بتایا کہ قومی ہاکی ٹیم میں محمد عمران کو کپتان اور شفقت رسول کو نائب کپتان برقرار رکھا گیا ہے اور کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا معاملہ پی ایس بی کے ساتھ مشاورت کے بعد جلد ہی حل کرلیا جائے گا۔پی ایس بی کے قوائد کے مطابق کھلاڑیوں کو بیس ڈالر روزانہ دیئے جاتے ہیں جبکہ ہاکی فیڈریشن کے قوائد کے مطابق کھلاڑیوں کو 150ڈالر روزانہ دیے جانے چاہئے۔

امید ہے کہ ہاکی کے کھلاڑیوں کو پی ایچ ایف کے قوائد کے مطابق ڈیلی الاؤنس دیئے جائیں گے۔ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا تھا کہ کھلاڑی پی ایچ ایف کی مالی حالت سے آگاہ ہیں اور انہیں اپنے ڈیلی الاؤنس کے بارے میں کوئی فکر نہیں ہے۔ہمیں یقین ہے کہ پی ایچ ایف کو جب بھی فنڈز ملے تو کھلاڑیوں کو ان کے واجبات مل جائیں گے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی ہاکی ٹیم ریو اولمپکس کے لئے کوایفائی کر لے گی۔ہم نے اپنی کمزوریوں پر قابو پالیا ہے اورہائی لیول کی فٹنس کو قائم رکھنے کیلئے بہت محنت کی ہے اور انشاء اللہ ٹیم بیلجیئم سے قوم کے لئے خوشخبری لائے گی۔خواجہ احمد سکہ نے کہاکہ قومی ہاکی ٹیم کے اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے پر ان کی کمپنی پرکشش انعامات دے گی۔

متعلقہ عنوان :