سانحہ صفورا کے ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ میں اہم انکشافات

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 14 جون 2015 22:20

سانحہ صفورا کے ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ میں اہم انکشافات

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جون۔2015ء)سانحہ صفورا گوٹھ میں ملوث ملزمان کا پولی گرافک ٹیسٹ ہوا ہے، جھوٹ پکڑنے والی مشین کے ذریعے ٹیسٹ سے کئی اہم باتیں معلوم ہوئی ہیں، تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ سانحہ صفورا میں ملوث گروپ 15 دہشت گردوں پر مشتمل تھا، ان میں سے آٹھ دہشت گرد شوٹرز تھے جبکہ دوسروں نے ریکی کی تھی اور دوسرے کاموں میں مدد کی تھی، ان میں سے کسی دہشت گرد کو کسی دوسرے کا نام اور گھر کا علم نہیں، نہ ہی کوئی دہشت گرد موبائل فون استعمال کرتا تھا۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ سانحہ صفورا کا منصوبہ گلشن اقبال کے ایک ہوٹل میں بنا تھا، بس پر حملہ ایک دن پہلے کیا جانا تھا، لیکن دہشت گرد تاخیر سے پہنچنے، اس لیے حملہ ملتوی کیا گیا، اگلے دن 8 دہشت گردوں کے پاس اسلحہ تھا، جن میں سے چار نے بس کے اندر فائرنگ کی،دہشت گردی کی کارروائی کا مقصد عالمی سطح پر توجہ حاصل کرنا تھا۔