شادی کی تقریب پر فلم بنانے سے منع کرنے پر تین افراد نے فائرنگ کرکے عورت کو قتل کر دیا

اتوار 14 جون 2015 21:44

شادی کی تقریب پر فلم بنانے سے منع کرنے پر تین افراد نے فائرنگ کرکے عورت ..

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جون۔2015ء) چک 30/4-L شادی کی تقریب پر فلم بنانے سے منع کرنے پر تین افراد نے شادی کے دوسرے روز فائرنگ کرکے عورت کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطلابق چک 30/4-L شادی کی تقریب پر فلم بنانے مقتولہ شمیم بی بی اور اس کے بیٹے نے شادی کی تقریب میں افراد سلیم،شفقت اور ریاض کو فلم بنانے سے روکا جس کا ملزمان نے برا منایا ۔شادی کے دوسرے روزملزمان مقولہ شمیم بی بی اور اس کے بیٹے گھر میں گھس آئے اور فائرنگ کرکے عورت شمیم بی بی کو قتل کر دیا،پولیس تھانہ شاہ بھور مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :