آر پی او نے طلباء و طالبات ،ورکنگ وویمن کے ہاسٹلوں کے بارے میں رپوررٹ طلب کر لی ،ہاسٹلوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایات پر ہاسٹلوں کے خلاف کارروائی شروع ،سٹوڈنٹس کے روپ میں کوئی بھی رہ کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتا ہے

اتوار 14 جون 2015 21:44

آر پی او نے طلباء و طالبات ،ورکنگ وویمن کے ہاسٹلوں کے بارے میں رپوررٹ ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جون۔2015ء)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے راولپنڈی شہر میں قائم طلباء و طالبات ،ورکنگ وویمن کے ہاسٹلوں کے بارے میں رپوررٹ طلب کر لی ہے ،ہاسٹلوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایات پر ہاسٹلوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے ،ہاسٹل کسی بھی ادارے سے ساتھ رجسٹرڈنہیں ہیں اور نہ ہی ہاسٹلوں میں رہنے والوں کے کوائف پولیس یا دیگر سکیورٹی اداروں کے پاس موجود ہیں،ہاسٹلوں میں سٹونٹ کے روپ میں کوئی بھی رہ کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتا ہے ۔

باوثوق سکیورٹی زرائع نے بتا یا کہ راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں طلباء و طالبات ، ورکنگ وویمن کے ہاسٹلوں کی ایک کثیر تعداد ہے جہاں پر ہزاروں افراد رہائش پذیر ہیں لیکن متعلقہ تھانے یہاں رہنے والوں کے کوائف سے بے خبر ہیں ۔

(جاری ہے)

خواتین کے ایک ہاسٹل میں چند افراد کے داخل ہوکر ہراساں کرنے کے واقعے کاریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے شدید نوٹس لیتے ہوئے راول ڈویثرن ،پوٹھوہار ڈویثرن کے ایس پیز سے اپنی اپنی حدود میں قائم لڑکیوں ،لڑکوں اور ورکنگ وویمن کے ہاسٹلوں کے حوالے سے رپورٹ طلب کی ہے ،آر پی او راولپنڈی نے ہاسٹلوں کو ریگولرائز کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے بات چیت شروع کر دی ہے ،جس طرح ہر ادارہ کسی نہ کسی سرکاری ادارے کے ساتھ رجسٹرڈ ہوتے ہیں اسی طرح ہاسٹلز کی رجسٹریشن بھی کی جائے اور اس میں رہنے والوں کے کوائف ہر ماہ متعلقہ تھانوں میں جمع کرائے جائیں ۔

ہاسٹلز کے خلاف بھی جس طرح ہوٹلوں ،مکان مالکان ،کرایہ داروں کے خلاف کرایہ داری آرڈیننس کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے میں 120،تھانہ صادق آباد کے علاقے میں 67،تھانہ وارث خان کے علاقے میں20،تھانہ سٹی کے علاقے میں 57سے زائد طلباء و طالبات اور ورکنگ وویمن کے ہاسٹل قائم ہیں ۔