نیٹو کنٹینر چوری کیس، عدم ثبوت پر 150 ملزمان کو بری کرنے کا حکم

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 14 جون 2015 20:30

نیٹو کنٹینر چوری کیس، عدم ثبوت پر 150 ملزمان کو بری کرنے کا حکم

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جون۔2015ء) کراچی کی احتساب عدالت نے نیٹو کنٹینر چوری کیس میں 27 ریفرنسز کا فیصلہ سنا دیا ۔ عدم ثبوت پر 150 ملزموں کو بری کرنے کا حکم دیا ہے ۔کراچی بندرگاہ سے طورخم بارڈر کے درمیان نیٹو کنٹینر غائب کیے جانے پر فیصلہ سنا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

کراچی کی احتساب عدالت نے 150 ملزموں کو عدم ثبوت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ان میں کسٹم افسران اور کلیئرنگ ایجنٹس شامل ہیں ۔

ہزاروں نیٹو کنٹینر چوری ہونے کے اسکینڈل کا انکشاف دنیا نیوز نے کیا تھا جس پر اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چودھری نے نوٹس لیا تھا۔ تحقیقات میں ہولناک انکشافات سامنے آئے اور 9 ہزار 722 کنٹینرز غائب کیے جانے کی تصدیق کی گئی جس کے بعد وسیع پیمانے پر گرفتاریاں کی گئیں اور اب احتساب عدالت کراچی نے عدم ثبوت پر 150 افراد کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :