ایگزیکٹ کی ملکیت 912 گاڑیاں و موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لی گئیں
فہد شبیر اتوار 14 جون 2015 20:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جون۔2015ء) ایگزیکٹ اسکینڈل میں ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کمپنی کی ملکیت 912 گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کو کہہ دیا کہ اگلے احکامات تک گاڑیاں کسی کے نام ٹرانسفر نہ کی جائیں۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں مرسڈیز سے مہران کار تک کی 700 گاڑیوں کی تفصیلات فراہم کردی ہیں جو ایگزیکٹ کمپنی کی ملکیت ہیں، جبکہ ایگزیکٹ کمپنی کی ملکیت 212 موٹر سائیکلوں کی فہرست بھی اس سے منسلک ہے۔
فہرست کے ساتھ تحریری احکامات میں متعلقہ محکمے کو ان گاڑیوں کی فائلیں اگلے احکامات تک سیف کسٹڈی میں رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان گاڑیوں کو کسی دوسرے نام پر ٹرانسفر نہ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ ایگزیکٹ کمپنی کے وئیر ہاؤسز اور پارکنگ میں کھڑی بیشتر گاڑیوں کو ایف آئی اے نے قبضے میں بھی لے لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ کے چینل کی گاڑیوں اور دیگر املاک کے خلاف اقدامات آئندہ ہفتے شروع کیے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.