یونیورسٹیوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے زمینی حقائق کا ادراک کرنا ہوگا، معیار کی بہتری اور اپنے وسائل پیدا کرنے کے بجائے توجہ سہولیات اور فوائد پر ہی مرکوز رکھی گئی تو یونیورسٹیاں اپنے خسارے اور نقصان کی خود ذمہ دار ہوں گی ، گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان کا گومل یو نیو رسٹی سینیٹ کے اجلاس سے خطاب

اتوار 14 جون 2015 19:37

پشاور /ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون۔2015ء) گورنر خیبر پختونخواہ، اور یو نیو رسٹیز چانسلر سردار ،مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیئے زمینی حقائق کا ادراک کرنا ہوگا، اگر معیار کی بہتری اور اپنے وسائل پیدا کرنے کے بجائے توجہ سہولیات اور فوائد پر ہی مرکوز رکھی گئی تو یونیورسٹیاں اپنے خسارے اور نقصان کی خود زمہ دار ہوں گی ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کویہاں گورنر ہاؤس پشاور میں گومل یو نیو رسٹی سینیٹ کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ، اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم مشتاق احمد غنی، گومل یو نیو رسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل (ر) حامد شفیق، ہائیر ایجوکیشن کمشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، صوبائی محکمہ جات کے سیکریٹریز، گومل یو نیو رسٹی سینٹ کے ممبران پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد خان، پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلیم فیاض،گواسا کے صدر محمد شعیب گنگوہی ، گومل یو نیو رسٹی کے ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل اول زمان خان، ڈائریکٹر فنانس محمد اقبال اعوان، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی حاجی ثناء اللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے، اجلاس میں گومل یو نیو رسٹی کے بجٹ پر بحث کی گئی اور یونیو رسٹی کا خسارہ کم کرنے پر یو نیو رسٹی انتظامیہ خصوصا ڈائریکٹر فنانس اقبال اعوان اور ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی حاجی ثناء اللہ خان کی کاوشوں کو سراہا گیا، گورنر خیبرپختونخواہ نے کہا کہ گومل یو نیو رسٹی کے خسارہ کو کم کرنے کے بجٹ کو پیش کرنے کا کا وش لائق تحسین ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت علم کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، یو نیو رسٹیو ں کی ترقی اور معیار کی بہتری کی جنگ میں خود لڑوں گا مگر یو نیو رسٹیوں کی یہ زمہ داری ہے کہ وہ اپنے وسائل خود پیدا کریں، نئی نسل کو جدید علم کی فراہمی اور مالی وسائل پر قابو پانے کے لیئے روڈ میپ تیار کریں اور اسی کی روشنی میں کام کریں، انہوں نے کہا کہ وائس چانسلرز اپنی حالات کے مطابق انتظامی فیصلے کریں اور ہمیں مثبت نتائج دیں، اگر کسی یو نیو رسٹی کی کارکردگی معیار سے کم ہوئی تو زمہ داری وائس چانسلرز پر عائد کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ پشاور یو نیو رسٹی کے بعد گومل یو نیو رسٹی اس صوبہ کی دوسری پرانی یو نیو رسٹی ہے ، اس مادر علمی کی بہتری کے لیئے وائس چانسلر کو میری مکمل حمایت حاصل ہوگی اور اصلاحی اقدامات سے مجھے امید ہے مثالی نتائج مرتب ہوں گے

متعلقہ عنوان :