نیویارک ،یوسین بولٹ نے 200 میٹر ریس جیت لی

اتوار 14 جون 2015 19:35

نیویارک ،یوسین بولٹ نے 200 میٹر ریس جیت لی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون۔2015ء)دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے نیویارک میں جاری ایتھلیٹک مقابلوں میں 200 میٹر ریس جیت تو لی۔ لیکن اس کیلئے انہوں نے اپنے قائم کردہ ورلڈ ریکارڈ سے ایک سیکنڈ زیادہ وقت لیا۔

(جاری ہے)

نیویارک میں جاری ڈائمنڈ ایتھلیٹک لیگ میں 200 میٹر ریس،جس میں دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ بھی شریک تھے،گرم دن میں ریس تو بولٹ نے جیت لی لیکن اپنے ہی قائم کردہ ورلڈ ریکارڈ سے پورے ایک سیکنڈ زیادہ وقت میں،سو میٹر ریس میں بھی مقابلہ انتہائی دلچسپ ہوا ، ٹائی سن گے نے صرف 10اعشاریہ 12 سیکنڈز میں فاصلہ طے کر لیا۔

کیسٹن بلیڈ مین دوسرے اورنسٹا کارٹر تیسرے نمبر پر رہے۔ویمنز پول والٹ میں برازیل کیفے بین مرر نے چار اعشاریہ آٹھ میٹر اونچی جھلانگ لائی اور پہلی پوزیشن پائی۔