وزیر خزانہ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات ، اہداف کے حصول کیلئے حکومتی کوششوں کی تعریف،سینیٹر اسحاق ڈارکابجلی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

اتوار 14 جون 2015 19:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کر کے اہداف کے حصول کیلئے حکومتی کوششوں کی تعریف کی، وزیر خزانہ نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر سبین میسود نے ملاقات کی۔ ملاقات میں توانائی کے شعبے اور معاشی ترقی سے متعلق پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاور سیکٹرز میں اصلاحات کا عمل جاری ہو گا جبکہ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے اہداف کے حصول کیلئے حکومتی کوششوں کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :