پاکستان میں مویشی پالنے کی صنعت زوال پذیر، پاکستان بیرون ملک سے منگوائے گئے خشک دودھ کی منڈی بن گیا؛رپورٹ

اتوار 14 جون 2015 17:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) پاکستان میں مویشی پالنے کی صنعت زوال پذیر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان بیرون ملک سے منگوائے گئے خشک دودھ کی منڈی بن چکا ہے ۔ 2014 میں پاکستان نے بھارت کا علاوہ دنیا بھر سے 117 ملین ڈالر مالیت کا 33.5 ملین کلوگرام خشک دودھ منگوایا جبکہ 2013 میں یہ 22 ملن کلو گرام تھا ۔

(جاری ہے)

بھارت سے 72 ملین ڈالر سے زائد مالیت کا خشک دودھ منگوایا گیا ہے ایک رپورٹ کے مطابق بیرونی ممالک سے پاکستان میں خشک دودھ کی آمد کی وجہ سے کسانوں کو سہولیات کی عدم فراہمی ہے ۔

اسی وجہ سے سالانہ مالی بجٹ 2015-16 سے پہلے ہی خشک دودھ درآمد پراسس کرنے والے تاجروں کے وفد نے کراچی چیمبر آف کامرس سے ہنگامی ملاقات میں خشک دودھ پر عائد 25 فیصد درآمدی ڈیوٹی کم کر کے 15 فیصد کرنے کی درخواست کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :