ئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم ہاؤس کا یومیہ خرچہ 23 لاکھ روپے ، ایوان صدر کا21 لاکھ سے زائد رکھا گیا

اتوار 14 جون 2015 17:35

ئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم ہاؤس کا یومیہ خرچہ 23 لاکھ روپے ، ایوان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) آئندہ مالی سال 2015-16ء کے بجٹ میں وزیراعظم ہاؤس کا یومیہ خرچہ 23 لاکھ روپے اور ایوان صدر کا خرچہ 21 لاکھ سے زائد رکھا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے 5 جون کو پاکستان کا 68 واں بجٹ پیش کیا ہے جس میں وزیر خزانہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ یہ بجٹ غریبوں کے مفاد میں ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7.5 فیصد اصافہ کیا ہے جو اس مہنگائی کے دور میں آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

جبکہ دوسری طرف وفاقی پرائیویٹ سیکرٹریز کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بجٹ غریبوں کے مفاد میں ہے یا امیروں کے مفاد میں۔ ایوان صدر کا ایک دن کا خرچہ 21 لاکھ 94 ہزار روپے وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 23 لاکھ 6 ہزار روپے‘ قومیا سمبلی کا 82 لاکھ 10 ہزار روپے‘ سینٹ کا 47 لاکھ 64 ہزار روپے یومیہ خرچہ ہے ان تمام اخراجات کو دیکھنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت کے پاس سبسڈی دینے کے لئے پیسے کیوں نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

نئے بجٹ میں جاگیرداروں اور وڈیروں کے دباؤ پر زرعی ٹیکس لاگو نہیں کیا گیا ان جاگیرداروں اور وڈیروں نے ملک کے غریب ہاروں‘ کسانوں اور مزدوروں کو یرغمال بنا کر اربوں روپے کی رقم بنکوں میں جمع کرا رکھی ہے جس سے حکومت کی غریبوں کو فائدہ پہنچانے کی ترجیحات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :