بنوں یونیورسٹی کے گرفتار پروفیسرز اور آرکائیو لائبریری انتظامیہ کے درمیان صلح ہو گئی

اتوار 14 جون 2015 17:33

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق غنی کی ہدایت پربنوں یونیورسٹی کے گرفتار پروفیسرز اور آرکائیو لائبریری انتظامیہ کے درمیان صلع ہو گئی ڈائریکٹر آرکائیوز لائبریری نے ایف آئی آر واپس لے لی۔ حراست میں لئے گئے 25 کے قریب پروفیسرز کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بنوں یونیورسٹی کے گرفتار ہونے والے پروفیسرز اور محکمہ آرکائیوز کی لائبریری انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور تمام پروفیسرز کو رہا کر دیا گیا ہے۔

بنوں یونیورسٹی کے پروفیسرز کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں محکمہ آرکائیوز کی لائبریری انتطامیہ کی طرف سے مقدمہ درج کرایا گیا تھا جسے صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن مشتاق غنی کی ہدایت پر واپس لے لیا گیا اور فریقین میں صلح صفائی کرا دی گئی ہے۔ تحریری راضی نامہ وصول ہونے کے بعد پولیس نے حراست میں لئے گئے تمام پروفیسرز کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :