پنجاب بھر میں ڈینگی ڈے (کل )منایا جائے گا

اتوار 14 جون 2015 17:23

راولپنڈی (اے پی پی ) پنجاب بھر میں (کل) پیر کو ڈینگی ڈے منایا جائے گا ۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے سے ڈینگی کی افزائش کم ہو جائے گی تاہم آئندہ ماہ جولائی میں برسات کا موسم شروع ہو گا جس سے ڈینگی کی افزائش ایک مرتبہ بھر بڑھنے لگے گی - انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے ہمیں اپنی کوششیں جاری رکھنی ہیں تاکہ اسے کو موثر طریقے سے کنٹرول کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اپنا کر ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہے اس لیے ضروری ہے کہ انسداد ڈینگی مہم کے دوران تمام شہریوں کو آگاہی فراہم کی جائے ۔ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمڈ شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 15جون کو ڈینگی ڈے منایا جائے گا جس کا مقصد ڈینگی سے بچاؤ کے لیے شہریوں میں شعور اجاگر کرنا ہے ۔اس موقع پر شہریوں کی آگاہی کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :