شہریوں نے حکومت پنجاب کے بجٹ 2015-16 کو عوام دوست، فلاحی اور متوازن قرار دیدیا
سڑکوں کی تعمیر، آبپاشی کی بہتری، صاف پانی پروگرام ،مفت نصابی کتابیں عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔سروے رپورٹ
اتوار 14 جون 2015 17:20
لاہور ۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) شہریوں کی اکثریت نے حکومت پنجاب کے بجٹ 2015-16 کو عوام دوست، فلاحی اور متوازن قرار دیدیا۔ ایک سروے کے مطابق عوام نے صحت، تعلیم، انرجی،انفراسٹرکچر اور روزگار کی فراہمی کے منصوبے کیلئے خطیر رقم مختص کرنے پر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سروے کے مطابق غریب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالنے اور ٹیکس نہ دینے والے صاحب حیثیت افراد کو ٹیکس نیٹ ورک میں لانے کو مجموعی طور پر اچھا اقدام قرار دیاگیاہے۔
عوام نے بجلی کے دیرینہ بحران کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کی پیداوار کے منصوبوں ،تعلیم کے فروغ ، سکلڈ ڈویلپمنٹ، خواتین کو خودمختار بنانے ، صحت عامہ اور امن و امان کے قیام کیلئے خطیر رقوم مختص کی گئی ہیں۔(جاری ہے)
طلباء کی بڑی تعداد نے حکومت پنجاب کی جانب سے انٹرنیٹ کے استعمال پر ٹیکس عائد نہ کرنے کے اقدام کو خصوصی طور پر سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس تعلیم دوست اقدام سے تحقیق کا کلچر فروغ پائے گا۔عوام کی بڑی تعداد نے بجٹ کو فلاحی اور متوازن قرار دیتے ہوئے پائیدار معاشی ترقی کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کی قلت کے خاتمے سے صنعتی و اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ پنجاب کی اقتصادی شرح نمو میں 2فیصد تک اضافہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت، آبپاشی کی بہتری، صاف پانی پروگرام ،سکولوں میں مفت نصابی کتابوں کی تقسیم اور بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی وہ اقدامات ہیں جو براہ راست عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مددگار و معاون ثابت ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.