اسلام آبادٹریفک پولیس کی خصوصی مہم جاری،ہزاروں موٹر سائیکلوں کے اشارے اور لائٹس مفت مرمت کی گئیں

موٹر سائیکل سواروں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے ، کم عمر اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، شہری حادثات سے بچنے کے لئے موٹرسائیکل کے اشار ے اورلائٹس ضرور مرمت کروائیں، ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد

اتوار 14 جون 2015 17:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم جاری ،ہزاروں موٹر سائیکلوں کے اشارے اور لائٹس مفت مرمت کی گئیں موٹر سائیکل سواروں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے ، کم عمر اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، شہری حادثات سے بچنے کے لئے اپنے موٹرسائیکل کے اشار ے اورلائٹس ضرور مرمت کروائیں، ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس اسلام آباد میں حادثات کی روک تھام کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں اس سلسلے میں موٹر سائیکل چلانے والے شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز 10جون سے کیاگیا اس مہم کے دوران ہزاروں موٹر سائیکلوں کی ہیڈ لائٹس، بیک لائٹس اورانڈیکیٹرزمفت مرمت کئے گئے جبکہ شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد ملک مطلوب کی ہدایت پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ایجوکیشن ونگ کے ساتھ مل کر اسلام آباد بھر میں شہریوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے میں کوشاں ہیں ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کی ہدایت کے مطابق یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی انھوں نے کہااس مہم کا بنیادی مقصد حادثات کو ختم کرنا ہے انھوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ کم عمر بچوں کو ہرگز موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دی جائے اور موٹرسائیکل استعمال کرنے والے افراد اپنے موٹر سائیکل کے انڈیکیٹرز،لائٹس مرمت کروائیں اور ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں ایس ایس پی ٹریفک نے اس مہم کو کامیاب بنانے پر اٹلس ہنڈا کے سیفٹی مینجرتسلیم شجاع اور ان کی ٹیم کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :