لیاری،رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے دو کارندے ہلاک

دہشتگردوں نے گل محمد لین میں رینجرز پر فائرنگ کی ، جوابی کارروائی میں مارے گئے ،11مشتبہ افراد بھی زیر حراست

اتوار 14 جون 2015 17:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی کارروائی کے دوان گینگ وار کے دو کارندے ہلاک ہوگئے ۔ ڈیفنس سے رشوت خور اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ۔ بلوچ پاڑہ میں سرچ آپریشن میں 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے گل محمد لین میں رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ میں قتل کی 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث لیاری گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے ۔

ملزم ارسلان ملا بابا لاڈلہ گروپ جبکہ ملزم ناصر کا تعلق عزیر جان کے گروپ سے تھا ، دوسری جانب رینجرز ٹاسک فورس نے ڈیفنس سے رشوت لیکر ملزمان کو چھوڑنے والے پولیس اہلکار فرحان کو حراست میں لے لیا ہے ۔ جمشید کوارٹر بلوچ پاڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی ۔ رینجرز نے 11 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :