یونیورسٹیوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے زمینی حقائق کا ادراک کرنا ہوگا،سردار مہتاب احمد خان
معیار کی بہتری ،وسائل پیدا کرنے کے بجائے توجہ سہولیات اور فوائد پر ہی مرکوز رکھی گئی تو یونیورسٹیاں خسارے ،نقصان کی خود ذمہ دار ہونگی، گورنر خیبرپختونخوا
اتوار 14 جون 2015 17:06
ڈیرہ اسما عیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) گورنر خیبر پختونخواہ اور گومل یو نیو رسٹی کے چانسلر سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیئے زمینی حقائق کا ادراک کرنا ہوگا، اگر معیار کی بہتری اور اپنے وسائل پیدا کرنے کے بجائے توجہ سہولیات اور فوائد پر ہی مرکوز رکھی گئی تو یونیورسٹیاں اپنے خسارے اور نقصان کی خود زمہ دار ہوں گی ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنر ہاؤس پشاور میں گومل یو نیو رسٹی سینیٹ کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا، اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم مشتاق احمد غنی، گومل یو نیو رسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل (ر) حامد شفیق، ہائیر ایجوکیشن کمشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، صوبائی محکمہ جات کے سیکریٹریز، گومل یو نیو رسٹی سینٹ کے ممبران پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد خان، پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلیم فیاض،گواسا کے صدر محمد شعیب گنگوہی ، گومل یو نیو رسٹی کے ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل اول زمان خان، ڈائریکٹر فنانس محمد اقبال اعوان، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی حاجی ثناء اللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے، اجلاس میں گومل یو نیو رسٹی کے بجٹ پر بحث کی گئی اور یونیو رسٹی کا خسارہ کم کرنے پر یو نیو رسٹی انتظامیہ خصوصا ڈائریکٹر فنانس اقبال اعوان اور ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی حاجی ثناء اللہ خان کی کاوشوں کو سراہا گیا، گورنر خیبرپختونخواہ نے کہا کہ گومل یو نیو رسٹی کے خسارہ کو کم کرنے کے بجٹ کو پیش کرنے کا کا وش لائق تحسین ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت علم کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، یو نیو رسٹیو ں کی ترقی اور معیار کی بہتری کی جنگ میں خود لڑوں گا مگر یو نیو رسٹیوں کی یہ زمہ داری ہے کہ وہ اپنے وسائل خود پیدا کریں، نئی نسل کو جدید علم کی فراہمی اور مالی وسائل پر قابو پانے کے لیئے روڈ میپ تیار کریں اور اسی کی روشنی میں کام کریں، انہوں نے کہا کہ وائس چانسلرز اپنی حالات کے مطابق انتظامی فیصلے کریں اور ہمیں مثبت نتائج دیں، اگر کسی یو نیو رسٹی کی کارکردگی معیار سے کم ہوئی تو زمہ داری وائس چانسلرز پر عائد کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ پشاور یو نیو رسٹی کے بعد گومل یو نیو رسٹی اس صوبہ کی دوسری پرانی یو نیو رسٹی ہے ، اس مادر علمی کی بہتری کے لیئے وائس چانسلر کو میری مکمل حمایت حاصل ہوگی اور اصلاحی اقدامات سے مجھے امید ہے مثالی نتائج مرتب ہوں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
شعیب شاہین، علی بخاری، خالد خورشید خان، سیمابیہ طاہر ،شیر افضل مروت عامر مغل و دیگر کی ضمانت کنفرم
-
پرویز الٰہی جیل کے واش روم میں گرگئے، معمولی فریکچر ہو گیا‘ عدالت میں رپورٹ پیش
-
ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار
-
ای او بی آئی: انتظامیہ کی سنگین غفلت ، دس برس گزر جانے کے بعد بھی برطرف افسران سے 140 سرکاری گاڑیاں اور لیپ ٹاپ بازیاب نہ ہوسکے
-
سندھ ہائی کورٹ ، عورت مارچ کے نام پرمخصوص خواتین کی جانب سے فحاشی پھیلانے کے خلاف درخواست پرڈپٹی کمشنرودیگر کو نوٹس جاری
-
سندھ ہائی کورٹ ، سہارن کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی زمین بلڈرزکو دینے کے الزام سے متعلق درخواست کی مزیدسماعت 4 ہفتوں تک ملتوی
-
خواتین کی بڑی تعداد کا شعبہ زراعت سے وابستہ ہونا خوش آئند ہے ، نفیسہ شاہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ ، زیر تکمیل کاموں کا جائزہ لیا
-
لاہور،اچھرہ بازار واقعہ میں ملوث 4 ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
پنجاب میں گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 3288افرادگرفتار، 1181مقدمات درج
-
پرویزالٰہی سمیت پانچ امیدواروں کے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.