پیف پارٹنر سکولوں کا اجلاس کل منعقد ہو گا

اتوار 14 جون 2015 17:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کا اجلاس کل بروز(سوموار ) کو ملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہو گا - چیئرمین پیف قمر الاسلام راجہ اجلاس کی صدارت کریں گے - اجلاس میں ڈیرہ غازی خان ، رحیم یار خان اور مظفر گڑھ میں ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک سکول مالکان شرکت کریں گے -