پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کامیابی کی کہانی ہے ‘انیلہ سلمان
پیف مسلمہ بیسٹ پریکٹسز کے ذریعے کوالٹی ایجوکیشن مہیا کر ہی ہے ‘ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن
اتوار 14 جون 2015 17:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا چولستان سکولنگ پراجیکٹ کامیابی کی کہانی ہے جس نے 7 ہزار طلبہ و طالبات کو اپنے گھروں کے نزدیک مفت تعلیم مہیا کر کے شاندار مستقبل کی بنیاد رکھ دی ہے، اب صحرا میں تعلیم سے نئے گل و گلزار کھلیں گے اور علم کے پھول مہکیں گے - یہ بات پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ایم ڈی ڈاکٹر انیلہ سلمان نے یہاں چولستان کے پارٹنر سکولوں میں واٹر کولر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں بتائی- انہوں نے کہا کہ پیف نے چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے 75 پارٹنر سکولوں میں پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی مہیا کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے - ہماری کوشش ہے کہ چولستانی طالب علموں کو تمام تعلیمی سہولیات میسر آئیں اور انہیں خوشگوار ماحول ملے - اس حوالے سے یہ بات اطمینان بخش ہے کہ پیف کے اشتراک کی بدولت طالب علموں کی تعداد 42 سو سے سات ہزار تک پہنچ چکی ہے - اسی طرح خواتین اساتذہ کی تنخواہوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے - یہ بات خوش آئند ہے کہ پیف مسلمہ بیسٹ پریکٹسز کے ذریعے کوالٹی ایجوکیشن مہیا کر ہی ہے - انہوں نے کارپوریٹ سیکٹر پر زور دیا کہ وہ کاروباری سماجی ذمہ داری کے اصولوں کے تحت فروغ تعلیم کے لئے آگے آئے- اس طرح ہر بچہ سکول جائے گا- تقریب سے پیف کی ڈائریکٹر ملیحہ بتول کے علاوہ فاطمہ گروپ کے نمائندہ فرخ ندیم نے بھی خطاب کیا-آخر میں خواتین اساتذہ میں کولرتقسیم کئے گئے -
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.