اکادمی ادبیات پاکستان میں حضرت شہباز قلندر ادبی کانفرنس (منگل) ہوگی

اتوار 14 جون 2015 17:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) عظیم روحانی پیشوا حضرت مخدوم شیخ محمد عثمان المروندی المعروف حضرت لال شہباز قلندر کی یاد میں حضرت شہباز قلندر ادبی کانفرنس (منگل) منگل کو تین بجے سہ پہر اکاومی ادبیات پاکستان کے آڈیٹوریم میں ہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینیٹر سسی پلیجو مہمان خصوصی ہونگی ۔ درگاہ حضرت لال شہباز قلندر کے سجادہ نشین ڈاکٹر مہدی رضا سبزواری صدارت کرینگے۔ انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف صوفی ازم کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی کلیدی مقالہ پیش کرینگے ۔ کانفرنس میں ملک بھر سے معروف دانشور شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :