معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے توانائی بحران کا خاتمہ نا گزیر ہے‘شہبازشریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے توانائی کے منصوبوں پربرق رفتاری سے کام جاری ہے ملک سے بجلی کے اندھیرے دور کر کے شہروں او ردیہاتوں کو روشن کرینگے بجلی کی پیداوار میں اضافے کیساتھ توانائی کی بچت بھی ضروری ہے،دوہفتوں میں جامع منصوبہ پیش کیا جائے وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس،پنجاب کے توانائی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
اتوار 14 جون 2015 16:46
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں پنجاب میں توانائی منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا -ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی جہاں زیب خان نے توانائی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی ۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے توانائی بحران کا خاتمہ نا گزیر ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے -پنجاب میں توانائی منصوبوں پر برق رفتاری سے کام کیا جا رہاہے۔ ملک سے بجلی کے اندھیرے دور کر کے شہروں او ردیہاتوں کو روشن کریں گے ۔قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں 900میگا واٹ کے سولر منصوبے پر بھی تیزی سے کام کیا جا رہاہے ۔(جاری ہے)
پنجاب حکومت گیس سے 1200میگا واٹ بجلی کے حصول کے کارخانے لگا نے کی منصوبہ بندی کر چکی ہے۔
سالٹ رینج میں مقامی کوئلے سے 300میگا واٹ بجلی کا منصوبہ لگایا جا رہاہے۔پنجاب حکومت صوبے بھر میں چھوٹے سولر منصوبے لگانے پر بھی کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہوا سے 800سے 1000میگا واٹ بجلی پید ا کرنے کی گنجائش موجود ہے ۔ ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے لئے پنجاب میں 4مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے۔توانائی کے متعد د منصوبوں کی 2017کے آخر تک تکمیل سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ توانائی کی بچت بھی ضروری ہے۔ توانائی بچت کے حوالے سے آئندہ 2ہفتوں میں جامع پلان بنا کر پیش کیاجائے-صوبائی وزیر معدنیات چودھری شیر علی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، سیکرٹری مائنز ، چیئرمین پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی، چیئرمین پیڈمک، چیف ایگزیکٹو آفیسر قائد اعظم سولر پارک بہاولپور ، این ٹی ڈی سی کے حکام کے علاوہ ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.