ڈیرہ بگٹی میں لیویز تھانے کے قریب بارودی مواد کے دھماکے میں تین لیویز اہلکار زخمی

دھماکہ ٹلی میٹ میں لیویز تھانے کے قریب ہوا ، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا

اتوار 14 جون 2015 16:45

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) ڈیرہ بگٹی میں لیویز تھانے کے قریب بارودی مواد کے دھماکے میں تین لیویز اہلکار زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

دھماکہ ٹلی مٹ میں لیویز تھانے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں نائب رسالدار میاں خان ، سپاہی میر احمد اور سپاہی سراج زخمی ہوگئے ۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔ زخمیوں کو پی پی ایل ہسپتال سوئی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا -