آزاد کشمیر حکومت نئے مالی سال کا 35 ارب روپے سے زائد کا خسارے کا بجٹ (کل) پیش کرے گی

مالی سال 16-2015 کے بجٹ کا حجم 68 ارب ہوگا ، ترقیاتی اخراجات کیلئے 12 ارب مختص کئے گئے بجٹ میں پہلی مرتبہ پوسٹ گریجوایٹ طلبہ و طالبات کے لئے ماہانہ گزارہ الاؤنس 12000 روپے رکھے جانے کا امکان

اتوار 14 جون 2015 16:44

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) آزاد کشمیر حکومت نئے مالی سال کا 35 ارب روپے سے زائد کا خسارے کا بجٹ (کل) پیر کو پیش کرے گی ۔ مظفر آباد میں آزاد کشمیر کے نئے مالی سال کا بجٹ سوموار کے روز دن گیارہ بجے وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر پیش کریں گے ۔ مالی سال 2015 اور 16 کے بجٹ کا حجم 68 ارب روپے ہو گا ۔ نئے مالی سال کے لئے ترقیاقی اخراجات میں 2 ارب روپے کا اضافہ کر کے کل 12 ارب روپے مختص کئے گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ترقیاتی اخراجات میں بغیر کسی کمی کے 56 ارب روپے رکھے گئے ہیں تاہم حکومت کو بجٹ خسارے کی مد میں 21 ارب روپے کی ضرورت ہے ۔ بجٹ میں پہلی مرتبہ پوسٹ گریجوایٹ طلبہ و طالبات کے لئے ماہانہ گزارہ الاؤنس 12000 روپے رکھے جانے کا امکان بھی ہے ۔ حکومت آزاد کشمیر سرکاری ملازمتوں کی حوصلہ شکنی اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لئے بینک آف آزاد کشمیر کی وساطت سے 5 لاکھ روپے تک مارک اپ فری قرضہ بھی دے گی ۔

متعلقہ عنوان :