پولیس نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کے خلاف گواہ کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجاز کا قتل ڈکیتی کی واردات قرار دے دیا

اتوار 14 جون 2015 16:42

پولیس نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کے خلاف گواہ کسٹم انسپکٹر چوہدری ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) پولیس نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کے خلاف گواہ کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجاز کا قتل ڈکیتی کی واردات قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی پولیس نے گزشتہ ہفتے ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کے گواہ کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجاز کے قتل کی واردات کے دیگر تمام تفتیشی پہلووٴں کو مسترد کرکے اسے ڈکیتی میں مزاحمت کا نتیجہ قرار دے دیا ہے، دوسری جانب پولیس نے اب تک اس واقعہ میں ملوث کسی ملزم کو بھی گرفتار نہیں کیا۔

واضح رہے کہ چوہدری اعجاز کسٹم ویئر ہاوٴس انچارج اور ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں سب سے اہم گواہ تھے، ایان علی سے برآمد ہونے والی تمام رقم چوہدری اعجاز ہی کے پاس تھی لیکن 3 جون کو انہیں ڈھوک کھبہ کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :