میٹرو بس کا آغاز، کاروباری مراکز میں خریداری کرنیوالی خواتین کیلئے مشکلات پیدا ہوگئیں

اتوار 14 جون 2015 16:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس شروع ہونے کے باعث کاروباری مراکز میں خریداری کرنے والی خواتین کیلئے کافی مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جڑواں شہروں کے آوارہ مزاج نوجوان مصروف مارکیٹوں میں گروپوں کی شکل میں داخل ہو کر نہ صرف خواتین پر آوازے کستے ہیں بلکہ نازیبا حرکات سے بھی باز نہیں آتے اس حوالے سے سب سے زیادہ سکایات اسلام آباد کے مصروف کاروباری اور تفریحی سنٹر سینٹورس میں سامنے آئی ہیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے مچلے نوجوانوں نے سینٹورس کو اپنی نازیبا حرکات کا مرکز بنایا ہوا ہے اور سینٹورس انتطامیہ انکو روکنے میں بے بس نظر آتی ہے

متعلقہ عنوان :