برآمدات میں اضافے کیلئے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کے قیام کی سمری تیار

اتوار 14 جون 2015 16:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) حکومت نے برآمدات میں اضافے کے لئے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لئے سمری تیار کر لی ہے ۔ برآمد کنندگان کو ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے اپنے برآمدات کو بڑھانے کے لئے گرانٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں نئی منڈیاں تلاش کرنے کی ترجیحات شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق حکومت نے ملکی مصنوعات کی برآمدات میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ سیکرٹریٹ کے قیام کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں وزارت تجارت کی جانب سے تیار کی جانے والی سمری جلد ہی منظوری کے لئے کیبنٹ ڈویژن بجھوائی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ سیکرٹریٹ کے ذریعے ملکی برآمدات میں اضافے کے لئے اربوں روپے خرچ کئے جائیں گے اور ان صنعت کاروں کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی جن کی برآمدات محض سرمائے کی کمی کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں جانے سے محروم ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت ملکی برآمدات میں کمی کے سنگین مسئلے پر قابو پانے کے لئے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کے قیام سے مدد لینے کا فیصلہ کر چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :