ماہ رمضان میں سیکورٹی کیلئے غیر معمولی منصوبہ ترتیب دے کر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ،آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی
نشاندہی شدہ اور جرائم سے متاثرہ علاقوں میں انٹیلی جنس اطلاعات کے حصول اور تبادلوں کے سلسلے میں سندھ رینجرر ور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں سے روابط مزید مستحکم کیے جائیں مساجد،امام بارگاہوں،و دیگر کھلے مقامات پر نماز تراویح کے اجتماعات میں علماء اکرام،ذاکرین اور شہریوں کی حفاظت کے لئے تمام ممکنہ انتظامات کیے جائیں،
اتوار 14 جون 2015 16:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پولیس کو ہدایت جاری کی ہیں کہ ماہ رمضان کے تینوں عشروں میں سیکورٹی کے لئے غیر معمولی منصوبہ ترتیب دے کر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے عوام الناس کی جان و مال کی سلامتی کو ممکن بنایا جاسکے۔انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ نشاندہی کیے گئے اور جرائم سے متاثرہ علاقوں میں انٹیلی جنس اطلاعات کے حصول اور تبادلوں کے سلسلے میں پاکستان رینجرز سندھ اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں سے روابط مزید مستحکم کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام مساجد،امام بارگاہوں،و دیگر کھلے مقامات پر نماز تراویح کے اجتماعات میں علماء اکرام،ذاکرین اور شہریوں کی حفاظت کے لئے تمام ممکنہ انتظامات کیے جائیں۔(جاری ہے)
سیکورٹی کے سلسلے میں مساجد،امام بارگاہوں وغیرہ سے مشاورت اور ان کی تجاویز اور نشاندہی کئے جانے والے مقامات کو ترجیح دی جائے اور ایسے تمام مقامات پر باوردی/سادی لباس پولیس کی بھاری نفری کی ڈیلائمنٹس کے علاوہ مساجد و امام بارگاہوں وغیرہ کے منتظمین کی جانب سے مقرر کردہ رضاکاروں سے بھی سیکورٹی امور پر معاونت کو ممکن بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس رینجرز کی سطح پر مساجد،مدارس ،امام بارگاہوں وغیرہ کی مرتب کردہ فہرستوں کو پیش نظر رکھ کر تمام اضلاع اور متعلقہ تھانہ جات میں پولیس کو نمایاں مقامات پر تعیناتی اور پولیس گشت کو ممکن بنائیں گے۔تمام صنعتی علاقوں ،مصروف شاپنگ سینٹرز،بچت بازارو ں،بینکوں ،تجارتی مراکز وغیرہ پر تاجر برادری،شہریوں کی سیکورٹی کے خاص انتظامات کے تحت متعلقہ پولیس افسران کی علاقوں میں موجودگی سیکورٹی پرمامور عملے کی وقتاً فوقتاً چیکنگ اور ان کی باقاعدہ بریفنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔شہر کے مختلف مقامات پر پولیس پکٹنگ ،پیٹرولنگ اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کو مؤثر بناتے ہوئے اسلحہ لے کر چلنے ،اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ وغیرہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے جبکہ کڑی نگرانی اور ریکی نظام کو مؤثر بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں اور مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپہ مار ایکشن میں مزید تیزی لائی جائے۔آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ مرتب کیے جانے والے سیکورٹی پلان میں حساس تنصیبات ،سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر/عمارتوں،قونصلیٹ دفاتر،بین الاقوامیفوڈ چینز،ائیرپورٹس ،ریلوے اسٹیشں اور دیگر تمام پبلک مقامات پر ضرورت کے مطابق پولیس کمانڈوز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کے خصوصی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں۔انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت جاری کی ہیں کہ رمضان المبارک میں باالخصوص مخصوص اوقات کے دوران ٹریفک کی مسلسل روانی کے ضمن میں ٹریفک نظام میں بہتری کے لئے عملی طور پر اقدامات کئے جائیںمزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.