ایک ہی دن رمضان اور عید کے چاند کا اعلان،وفاقی وزیر مذہبی امور کا تمام صوبائی حکومتوں سے ٹیلی فونک رابطہ

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کی اپیل ،اتفاق رائے کیلئے تمام مسالک کے علماء کا اجلاس جلد بلایا جائے گا

اتوار 14 جون 2015 16:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے ایک ہی دن رمضان اور عید کے چاند کے اعلان کے لئے تمام صوبائی حکومتوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کی اپیل کی اور کہا کہ تمام مسالک کے علماء کا اجلاس جلد بلایا جائے گا تاکہ اتفاق رائے قائم کیا جا سکے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز سردار یوسف نے تمام صوبائی حکومتوں سے رابطہ کیا ہے اور رمضان اور عید کے چاند کے ایک ہی دن اعلان کے لئے اقدامات پر بات چیت کی ہے ۔

(جاری ہے)

سردار یوسف نے خیبرپختونخوا کے وزیر اوقاف حاجی حبیب الرحمان اور علماء سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کی اپیل کی ہے تاکہ ایک ہی دن رمضان اور عید کے چاند کے اعلان پر اتفاق رائے قام کیا جا سکے ۔

سردار یوسف نے پشاور کی قاسم مسجد کے مہتمم سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں روایت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کی اپیل کی تاکہ عید اور رمضان کے چاند پر اتفاق رائے قائم کیا جا سکے ۔ سردار یوسف نے دیگر علماء اکرام سے بھی رابطے کئے اور تمام مسالک کے علماء کا جلد اجلاس بلانے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :