برطانیہ میں معمر ترین جوڑے نے شادی کر لی
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جون

مزید بین الاقوامی خبریں

وقت اشاعت: 14/06/2015 - 17:25:04 وقت اشاعت: 14/06/2015 - 17:23:44 وقت اشاعت: 14/06/2015 - 16:08:50 وقت اشاعت: 14/06/2015 - 16:08:50 وقت اشاعت: 14/06/2015 - 16:08:50 وقت اشاعت: 14/06/2015 - 15:47:49 وقت اشاعت: 14/06/2015 - 15:47:49 وقت اشاعت: 14/06/2015 - 15:47:46 وقت اشاعت: 14/06/2015 - 15:47:46 وقت اشاعت: 14/06/2015 - 15:47:46 وقت اشاعت: 14/06/2015 - 14:35:30
پچھلی خبریں - مزید خبریں

برطانیہ میں معمر ترین جوڑے نے شادی کر لی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) برطانیہ میں 103 سالہ بزرگ نے 91 سالہ خاتون کو بیاہ کر معمرترین نوبیاہتا جوڑے کا اعزاز حاصل کرلیا۔جنوبی برطانیہ کے قصبے ایسٹ بورن کے رہائشی دلہا جارج کربے اوردلہن ڈورین لک کی شادی کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی اس موقع پردلہا اوردلہن دونوں کے چہرے کی خوشی دیدنی تھی۔ دلہن نے سفید لباس زیب تن کررکھا تھا جس پرنیلے پھولوں کی چھپائی کی گئی تھی جب کہ دلہا جارج جو کہ سابق باکسر ہیں وہ سوٹ اورٹائی میں ملبوس وہیل چیئرپر براجمان تھے۔

شادی کی تقریب کے موقع پر 91 سالہ دلہن کا کہنا تھا کہ انہیں اتنی تاخیر سے شادی کرنے پر کوئی افسوس نہیں اس سے قبل ہم دونوں نے شادی کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔واضح رہے کہ دونوں میاں بیوی کی عمر ملاکر 194 سال بنتی ہے یوں اس برطانوی جوڑے نے دنیا کے عمررسیدہ جوڑے کااعزاز حاصل کرلیا ہے اس سے قبل یہ اعزاز فرانس کے ایک جوڑے کے پاس تھا جن کی کل عمر 191 سال بنتی تھی۔

14/06/2015 - 15:47:49 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان