برما مسلمانوں کا قتل عام ، حکومت کاریلیف کمیٹی کا قیا م اور 50لا کھ ڈالر امداد کا اعلان خو ش آئند ہیں‘ چوہدری اشتیاق احمد

اتوار 14 جون 2015 15:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) مسلم لیگ (ن) لائزر فورم لاہور کے صدر چوہدری اشتیاق احمدنے کہا ہے کہ برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر وفا قی حکومت کی طر ف سے ریلیف کمیٹی کا قیا م اور 50لا کھ ڈالر امداد کا اعلان خو ش آئند ہیں‘پاکستان ترکی اوردیگراسلامی ممالک کے سربراہوں کو چاہیے کہ ایک مضبوط اورمستحکم اسلامی اتحادقائم کریں‘ اوآئی سی اپنا کر دار ادا کر نے میں نا کا م ہو چکی ہے اورمحض ایک کاغذی اتحادکے سواکچھ نہیں۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے مسلم لیگ ن لا ئرز ونگ تحصیل فیر وزوالا با ر کے عہداروں و ممبرا ن سے گفتگو کر تے ہوئے کیاجبکہ اس موقعہ پرنا ئب صدر احسن نوید فاروقی ایڈ وکیٹ‘جوائنٹ سیکرٹری ینگ لائزر فورم ظہیر عباس ایڈ وکیٹ‘تحصیل صدرمیا ں عبیداور حا فظ اظہر صدیق ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلاء بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صدر چوہدری اشتیاق احمدنے کہا ہے کہ مسلم دنیااستعماری قوتوں کی ظلم کی چکی میں مسلسل پس رہی ہیلیکن عالمی ادارے مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اس لئے پاکستان اور ترکی کو چا ہیئے کہ اگے بڑھ کر دیگراسلامی ممالک کے سربراہوں کے سا تھ مل کر ایک مضبوط اورمستحکم اسلامی اتحادقائم کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکو مت کی جا نب سے بر وقت ریلیف کمیٹی کا قیا م وقت کی ضرورت تھی اور50لا کھ ڈالر امداد کا اعلان خو ش آئند ہیں۔

متعلقہ عنوان :