مسلم لیگ ( ن ) کو گلگت بلتستان میں بھی حکومت سازی کیلئے مطلوبہ اکثریت حاصل ہوگئی

وزیر اعلی اور دیگر ہم تعیناتیوں کا اختیار وزیر اعظم نواز شریف کو دیدیا گیا ، آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے حکومت تشکیل دیدی جائے گی

اتوار 14 جون 2015 15:41

مسلم لیگ ( ن ) کو گلگت بلتستان میں بھی حکومت سازی کیلئے مطلوبہ اکثریت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) مسلم لیگ ( ن ) کو مرکز اور پنجاب میں حکومت میں ملنے کے بعد اب گلگت بلتستان میں بھی حکومت بنانے کے لئے مطلوبہ اکثریت حاصل ہو گئی ہے آزاد امیدواروں نے بھی ن لیگ کی جانب پیش قدمی کی ہے وزیر اعلی اور دیگر ہم تعیناتیوں کا اختیار وزیر اعظم نواز شریف کو دے دیا گیا ہے آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں حکومت کی تشکیل کر دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان کی مخصوص 9 نشستوں پر آئندہ ہفتے انتخابات ہوں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے وہاں کی سرکردہ قیادت کو حکومت سازی کے لئے ہوم ورک شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ امکان ہے کہ 33 رکن اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کی تعداد 24 ہو جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :