شہباز شریف نے بلٹ پروف گاڑیاں بیچنےکااعلان کیا تھا،پر ویز الٰہی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 14 جون 2015 15:15

شہباز شریف نے بلٹ پروف گاڑیاں بیچنےکااعلان کیا تھا،پر ویز الٰہی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جون۔2015ء) مسلم لیگ ق کے مرکزی راہنماء چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ 7سال پہلے شہباز شریف نے 8کلب کو آئی ٹی یونیورسٹی بنانے اور بلٹ پروف گاڑیاں بیچنےکااعلان کیا تھا، یونیورسٹی توکیا بنتی،بلٹ پروف گاڑیاں بیچنے کے بجائے مزید منگوا لیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل والا قوم کو دھوکا دیتا رہا ،ہم نے100ارب روپے نقد چھوڑےمگرانہوں نے500ارب کے قرضے لے لیے،آج ہرطرف ٹیکس ہی ٹیکس ہیں ، بال لگوانے ہوں تو ٹیکس ،بال کٹوانے ہوںتو ٹیکس ۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ بیجنگ میں ایک کلومیٹر میٹرو بس منصوبے پر 48کروڑ روپے اٹھے مگر لاہور کے میٹرو منصوبےمیں ایک کلومیٹر پر ایک ارب 10کروڑ روپے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن شور نہ مچاتی تو نواز شریف کے منہ سے مودی کےخلاف کوئی بات نہ نکلتی۔چودھری پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ شریف برادران کاکوئی بھلا کرے،یہ اسے ضرور نقصان پہنچاتےہیں۔

متعلقہ عنوان :