وزیر اعلیٰ پنجاب بجٹ میں توانائی بحران کے خاتمہ کے لئے کوئی منصوبہ نہیں دے سکے،قاضی سیعد

اتوار 14 جون 2015 14:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ لگانے والے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بجٹ میں توانائی کے بحران کے خاتمہ کے لئے کوئی منصوبہ نہیں دے سکے، پنجاب حکومت نے نمائشی اور فرمائشی بجٹ پیش کیا پنجاب حکومت کے تیسرے بجٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مالی سال 2014-15 کے ترقیاتی فنڈز کا صرف50 فیصد استعمال کر سکی ہے جو کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

اس کے مقابلے میں سندھ حکومت نے 100 فیصد ترقیاتی فنڈز استعمال کئے ۔ پنجاب حکومت نے کسانوں کے استحصال اور جنوبی پنجاب کے عوام میں احساس محرومی میں بھی اضافہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ عوام وفاقی بجٹ سے سخت مایوس ہوئے ہیں ،وہ وفاقی حکومت کی عوام کش پالیسیوں سے تنگ ہیں، توانائی کے بحران کی وجہ سے ملک میں پہلے ہی بہت بے روزگاری ہے ۔