حضرت شہباز قلندر ادبی کانفرنس 16 جون کو ہو گی

اتوار 14 جون 2015 14:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) شاہ عبدالطیف کلچرل اینڈ سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل زاہد حسین جتوئی نے اعلان کیا ہے کہ عظیم روحانی پیشوا حضرت مخدوم شیخ محمد عثمان المروندی المعروف حضرت لال شہباز قلندر کی یاد میں حضرت شہباز قلندر ادبی کانفرنس 16 جون بروز منگل تین بجے شام اکادمی ادبیات پاکستان کے آڈیٹوریم میں ہو گی ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سسی پلیجو مہمان خصوصی ہوں گی ۔ درگاہ حضرت لال شہباز قلندر کے سجادہ نشین ڈاکٹر مہدی رضا سبزواری صدارت کریں گے ۔