امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا،نیویارک میں ریلی کا انعقادی

اتوار 14 جون 2015 13:59

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار کے لیے مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا اس سلسلے میں نیویارک میں ریلی نکالی گئی ۔عالمی میڈیا کے مطابق نیویارک میں ہلیری کلنٹن کی پہلی بڑی ریلی میں ان کے حامیوں نے جوش وخروش سے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دوسری جنگ عظیم کی یادگارکے قریب بنائے گئے اسٹیج پر ہلیری کلنٹن کے ہمراہ ان کے شوہرسابق امریکی صدربل کلنٹن، بیٹی چیلسی اورداماد مارک کا تالیوں کی گونج میں شانداراستقبال کیا گیا۔ہلیری کلنٹن نے شرکا سے خطاب میں متوسط طبقے کی خوشحالی کے لیے کوششیں کرنے ،چھوٹے کاروبارکرنے والوں کوٹیکسوں میں ریلیف دینیاورکالج کے قرضوں کا بوجھ ختم کرنے کا وعدہ کیا۔

متعلقہ عنوان :