برطانیہ، آئیسل آف ویٹ سالانہ فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز

اتوار 14 جون 2015 13:56

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) برطانیہ میں سالانہ فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا ،افتتاحی تقریب میں راک اسٹار بلی آئڈل کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا،برطانیہ میں آئیسل آف ویٹ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں برطانیہ کے معروف راک اسٹار بلی آئڈل نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔

(جاری ہے)

اسی کی دہائی میں وائٹ ویڈنگ اور ڈانسنگ جیسے گانوں سے شہرت پانے والے گلوکار بیلی نے انیسو تیراسی کا مشہور گانا ریبل ییل گا کر لوگوں کو کیا خوب محظوظ،برطانیہ میں جاری رنگا رنگ فیسٹیول چودہ جون تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :