آسٹریلیا نے جمیکا ٹیسٹ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی

اتوار 14 جون 2015 13:50

آسٹریلیا نے جمیکا ٹیسٹ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی

کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا‘ کالی آندھی کو میچ جیتنے کے لئے 376ر نز اور آسٹریلیا کو 8وکٹیں درکار جبکہ میچ کے ابھی دو دن باقی ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 16رنز بنا ئے‘قبل ازیں ویسٹ انڈیز اپنی پہلی اننگز میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر 82 اور بلیک ووڈ 51رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ‘ کینگروز کی جانب سے جوش ہیزل وڈ نے 5وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 179 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 212رنز پر ڈیکلیئر کردی اور میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 392رنز کا ہدف دیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں شون مارش69، ڈیوڈ وارنر62 اور اسٹیون اسمتھ نے 54 رنز سکور کئے۔

تفصیلات کے مطابق کنگسٹن میں جاری ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین دوسرے ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز 143رنز 8وکٹوں پر دوبارہ شروع کی، تو ان کی پوری ٹیم 59.5اوورز میں 220رنز کے اسکور پر آؤٹ ہوگئی، ٹیم کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 82رنز بنائے، تاہم کینگروز کی جانب سے جوش ہیزل وڈ نے 5وکٹیں حاصل کیں اور کینگروز ٹیم کو کالی اندھی ٹیم پر 179رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی۔

آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 179رنز کی برتری کے ساتھ دوبارہ شروع کیا تو شون مارش69، ڈیوڈ وارنر62 نے کالی اندھی کے بالرز کا بھرپور سامنا کیا اور 3.36اوورز میں 117رنز کی پارٹنرشپ پہلی وکٹ پر کر ڈالی، اسٹیون اسمتھ نے بھی54 کے ساتھ نمایاں کردار ادا کیا۔ آسٹریلوی کپتان نے 65اوور کے اختتام پر اننگز ڈکلیر کردی اس وقت تک ٹیم کا اسکور 212رنز 2وکٹوں کے نقصان پر تھا اور ویسٹ انڈیز کو جیتنے اور سیریز برابر کرنے کے لیے 392رنز کا ہدف دے دیا۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 16رنز بنا لئے ویسٹ انڈیز کے دونوں اوپنرز بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :