آئی سی سی کی صدارت کی پیشکش کی جاتی تو مسترد کردیتا، جاوید میانداد

اتوار 14 جون 2015 13:48

آئی سی سی کی صدارت کی پیشکش کی جاتی تو مسترد کردیتا، جاوید میانداد

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور عظیم بلے باز جاوید میانداد نے کہا ہے کہ اگر مجھے آئی سی سی کی صدارت کی پیشکش کی جاتی تو میں مسترد کردیتا‘ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ظہیر عباس کو آئی سی سی کی صدارت کے لئے نامزد کرکے انہیں ضائع کردیا ہے،میری خدمات پاکستان کرکٹ کی بہترین کیلئے کسی بھی پوزیشن پر حاضر ہیں، پاکستان میں کرکٹ کا حشر ہاکی جیسا ہوتا نہیں دیکھ سکتا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ اس وقت آئی سی سی کی صدارت ایک نمائشی عہدہ ہے،بغیر اختیارات کے کرکٹ میں بہتری نہیں لائی جاسکتی، پی سی بی نے ظہیر عباس کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوئی عہدہ دینے کی بجائے آئی سی سی کی صدارت کیلئے نامزد کرکے انہیں ضائع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کئی ممالک سے بارہا کوچنگ کی پیشکشیں ہوئیں مگر میں نے انکار کردیا کیونکہ میں نے اپنی زندگی پاکستان کرکٹ کے لئے وقف کردی ہوئی ہے۔ میں اپنے ملک کو ہی کچھ واپس لوٹانا چاہتا ہے۔ جاوید میانداد نے کہا کہ پی سی بی کی پالیسیوں سے بہت سے اختلافات ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے کسی بھی عہدے پر کام کے لئے تیار ہوں۔

متعلقہ عنوان :