ماحولیاتی آلودگی سے انسانی صحت پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں‘ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری
اتوار 14 جون 2015 13:40
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء)بے نظیر بھٹو ہسپتال کے پروفیسر ای این ٹی ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے انسانی صحت پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں، فضاء میں موجود ، کاربن ڈائی اکسائیڈ ، کاربن مونو اکسائڈ، دیگر مہلک اجزاء سانس کے امراض ،گلے کا کینسر او ر جلدی امراض پیدا کر رہے ہیں، فضائی آلودگی سے بچاو کے لئے شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں اور آلودگی کے اثرات سے بچنے کے لئے حفاظتی ادویات استعما ل کریں۔
انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہاکہ کیمائی اجزاء کو نذر آتش کرنے اور دھویں سے مہلک گیسز کے اخراج سے فضاء میں ایسے زیریلے مادے پھیل جاتے ہیں جن میں سانس لینے سے سینے اور سانس کی نالی میں انفیکشن ہو سکتی ہے اور خاص طورپر گلا ان سے متاثر ہوتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ صنعتی علاقوں ، ٹریفک رش اور کوڑا کرکٹ جلائے جانے سے یہ ملک اجزاء تیزی سے فضاء میں پھیل کر انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر اسلم چوہدری نے کہاکہ شہروں میں آبادی اور ٹرانسپورٹ میں اضافے سے فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے جس کے تدراک کے لئے متعلقہ اداروں کی طرف سے مناسب کاروائی کی جانے چاہیے تاکہ صحت عامہ کے تحفظ کے اقدامات کے مثبت نتائج ظاہر ہو سکیں۔مزید قومی خبریں
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.