قومی انڈر 23 بیچ ہینڈبال چیمپئن شپ (کل) شروع ہو گی

اتوار 14 جون 2015 13:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) پاکستان ہینڈبال فیڈریشن کے زیر اہتمام آٹھویں قومی انڈر23 بیچ ہینڈبال چیمپئن شپ (کل) پیر سے یونیورسٹی آف ایگری کلچرل فیصل آباد میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ہینڈبال فیڈریشن کے مطابق چیمپئن شپ دو روزہ تک جاری رہے گی جس میں یکم جنوری 1993ء کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی شرکت کرنے کے مجاز ہوں گے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 10 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان ریلویز، ہائرایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی)، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی، پاکستان واپڈا کی ٹیم اعزاز کے دفاع کرے گی۔