قومی کرکٹ ٹیم کا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں پلڑا بھاری

اتوار 14 جون 2015 13:23

قومی کرکٹ ٹیم کا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں پلڑا بھاری

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں پلڑا بھاری ہے۔ 1982 سے اب تک کھیلے گئے 48 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان نے 17 جیتے 13 ہارے اور 18 میچز ڈرا ہوئے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 17 باہمی سیریز کھیلی جا چکی ہیں۔ پاکستان نے سات اور سری لنکا نے پانچ میں فتح حاصل کی جبکہ پانچ سیریز ڈرا ہوئیں۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 جون سے گال میں شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :