آئندہ 2 تا 3 سال کے دوران افرادی قوت کی برآمد میں اضافہ کے نمایاں مواقع دستیاب ہونگے،ماہرین

اتوار 14 جون 2015 13:04

آئندہ 2 تا 3 سال کے دوران افرادی قوت کی برآمد میں اضافہ کے نمایاں مواقع ..

اسلام آباد ۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء)انسانی وسائل کی ترقی کے ماہرین نے کہا ہے کہ آئندہ دو تا تین سال کے دوران پاکستان کو افرادی قوت کی برآمد میں اضافہ کے نمایاں مواقع دستیاب ہونگے۔ جس سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کی شرح میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آنے والے سال خلیجی ریاستوں میں کاروباری و تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا کیونکہ دبئی 2020ء کی عالمی نمائش کی میزبانی کر رہا ہے اور اسی طرح قطر میں فٹ بال کا عالمی ورلڈ کپ منعقد ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے مالیاتی تعاون میں اضافہ سے بھی روز گار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہونگے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت بھی بڑے تعمیراتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن کی وجہ سے پاکستانیوں کیلئے روز گار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے ۔ جس کی وجہ سمندر پار پاکستانیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔