جاری مالی سال اپریل کے دوران پلاسٹک کی ملکی درآمدات میں 16ملین ٹن اضافہ

اتوار 14 جون 2015 13:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء)گزشتہ مالی سال کے ماہ اپریل کے مقابلہ میں جاری مالی سال 2014-15ء میں ماہ اپریل 2015ء کے دوران پلاسٹک کی ملکی درآمدات میں 16ملین ٹن کا اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال میں اپریل 2015ء کے دوران پلاسٹک کی ملکی درآمدات کا حجم 166ملین ٹن تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران پلاسٹک کی درآمدات کا حجم 150ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسطرح اپریل 2014ء کے مقابلہ میں اپریل 2015ء کے دوران پلاسٹک کی ملکی درآمدات میں سولہ ملین ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔