ایس ای سی پی نے مئی میں غیر ادا شدہ سرمائے میں اضافے کی درخواستیں منظور کر کے 43.7ارب روپے کی منظوری دی

اتوار 14 جون 2015 12:59

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے مئی میں 288کمپنیوں کی جانب سے غیر ادا شدہ سرمائے میں اضافے کی درخواستوں کو منظور کر کے کل 43.7ارب روپے تک کے اضافے کی منظوری دی۔ترجمان ایس ای سی پی محمد ساجد گوندل نے اتوار کو اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء کو بتایا کہ گزشتہ ماہ مئی میں کل 426میں سے سب سے زیادہ155 کمپنیاں لاہور میں رجسٹرڈ ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ 24 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی اور ان شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کا تعلق چین‘ ڈنمارک‘ جاپان‘ نائجیر یا ‘ ناروے‘ فلسطین ‘ ترکی‘ متحدہ عرب امارات‘ برطانیہ اور امریکہ سے ہے جو پاور جنریشن‘ خدمات‘ سیاحت‘ انجینئرنگ ‘ مواصلات‘ تجارت‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ پیپر اینڈ بورڈ‘خوراک اور مشروبات ‘ تعمیرات اور کیمیکل شعبوں سے وابستہ ہیں۔

(جاری ہے)

ساجد گوندل نے بتایا کہ مئی میں نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں تقریباً نوے فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ‘ پانچ فیصد سنگل ممبر‘ پانچ فیصدپبلک ان لسٹڈ‘ این جی اوز ٹرید آرگنائزیشن اور غیرملکی کمپنیاں شامل ہیں جبکہ سب سے زیادہ کمپنیاں تجارت کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں ۔

متعلقہ عنوان :