200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل) ہو گی

اتوار 14 جون 2015 12:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی پیر کو ہو گی جو رواں سال کی16 ویں اور مجموعی طور پر62ویں قرعہ اندازی ہے۔

(جاری ہے)

مرکز قومی بچت فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتا یا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ 50ہزار روپے کا ایک، دوسراانعام 2لاکھ 50ہزار روپے کے پانچ اور تیسرا انعام 1250 روپے مالیت کے 2394انعامات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان مظفر آباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے ۔انہوں نے بتا یا کہ اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چناؤ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :