کماد کی فصل کی بروقت آبپاشی سے فی ایکڑپیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیاجاسکتاہے،ترجمان ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جون

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 14/06/2015 - 13:38:57 وقت اشاعت: 14/06/2015 - 12:59:42 وقت اشاعت: 14/06/2015 - 12:59:42 وقت اشاعت: 14/06/2015 - 12:57:19 وقت اشاعت: 14/06/2015 - 12:57:19 وقت اشاعت: 14/06/2015 - 12:57:19 وقت اشاعت: 14/06/2015 - 12:56:02 وقت اشاعت: 14/06/2015 - 12:56:02 وقت اشاعت: 14/06/2015 - 12:56:02 وقت اشاعت: 14/06/2015 - 12:54:32 وقت اشاعت: 14/06/2015 - 12:54:32
پچھلی خبریں - مزید خبریں

فیصل آباد

کماد کی فصل کی بروقت آبپاشی سے فی ایکڑپیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیاجاسکتاہے،ترجمان محکمہ زراعت

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) محکمہ زراعت نے کماد کے کاشتکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ کماد کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں کیونکہ ماہ جون و جولائی کے دوران موسمی شدت کے پیش نظر پانی کی کمیابی کی وجہ سے کماد کی فصل بہت متاثر ہوتی ہے۔محکمہ زراعت فیصل آبادکے ترجمان نے بتایا کہ کماد کی فصل کو سال میں اوسطاً 16 مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ اگر موسمی شدت اور فصل کی ضرورت کے مطابق کماد کی فصل کو سیراب کیا جائے تو گنے کی فی ایکڑپیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جون و جولائی کے علاوہ مارچ اپریل میں تین ہفتے ، مئی تااگست تک ڈیڑھ سے دو ہفتے ، ستمبرسے اکتوبر تک فی ہفتہ اور نومبر سے فروری تک 6 سے 7 ہفتے تک پانی دینا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھاد ڈالنے کے بعد آبپاشی کی اشد ضرورت ہوتی ہے تاکہ اس کے بہترین فوائد اور مطلوبہ مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ برسات کے موسم میں پانی کے تناسب کا خاص خیال رکھنا چاہئے کیونکہ ان ایام میں زیادہ پانی دینے سے گنے کو کیڑا لگنے کا بھی خدشہ رہتا ہے۔

14/06/2015 - 12:57:19 :وقت اشاعت