ما ہ نور ‘ سخاوت ناز نے گوجرانوالہ میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامے ” دل ہی تو دل ہے “ میں شاندار پرفارمنس سے دھوم مچا دی

رقص کو اعضاء کی شاعری تک محدود رہنا چاہیے ،حدود سے باہر نکلنے کاعمل کسی طرح بھی قابل تعریف نہیں ہو سکتا ‘ اداکارہ کی گفتگو

اتوار 14 جون 2015 12:43

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) اداکارہ ما ہ نور اور سخاوت ناز نے گوجرانوالہ کے پنجاب تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامے ” دل ہی تو دل ہے “ میں اپنی شاندار پرفارمنس سے دھوم مچا دی ۔ ڈرامہ شائقین اداکارہ ماہ نور کے رقص پر دیوار وار جھومتے رہے اور انکی خوبصورت پرفارمنس پر تالیاں اور سیٹیاں بجا کر داد دیتے رہے جبکہ سخاوت ناز نے اپنے مزاحیہ جملوں سے زبردست داد حاصل سمیٹی ۔

(جاری ہے)

ماہ نور نے اس حوالے سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام لوگ فن سے پیار کرتے ہیں ۔گھٹن زدہ ماحول میں اسٹیج ڈرامہ عام کے لئے سستی تفریح کا ذریعہ ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ رقص اسٹیج ڈرامے کا لازمی جزو بن گیا ہے ۔میں اس کی بھی قائل ہوں کہ رقص کو اعضاء کی شاعری تک محدود رہنا چاہیے اسکی حدود سے باہر نکلنے کاعمل کسی طرح بھی قابل تعریف اقدام قرار نہیں دیا جا سکتا ۔