اداکارہ زارا اکبر کے میک آرٹسٹ سیف ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

اتوار 14 جون 2015 12:43

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء)اداکارہ زارا اکبر کے میک آرٹسٹ سیف کو الحمرا کے باہر ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق میک اپ آرٹسٹ سیف گزشتہ روز اپنے گھر سے الحمرا کے عقبی دروازے کے پاس پہنچے ہی تھے کہ اسی اثناء میں دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں گھیر لیا اور گن پوائنٹ پر موبائل فون اور جیب میں موجود نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔