میانمار کے مسلمانوں کیلئے اقوامِ متحدہ کی اپیل

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 14 جون 2015 12:42

میانمار کے مسلمانوں کیلئے اقوامِ متحدہ کی اپیل

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جون۔2015ء) اقوامِ متحدہ کے ہیومینیٹیرین آفس نے کہا ہے کہ میانمار کی مغربی ریاست راکھینی میں تین برسوں سے جاری خانہ جنگی سے تباہ حال پانچ لاکھ افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مدد کی ضرورت ہے۔ اقوامِ متحدہ کے انسانی ہمدری سے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ ان افراد میں سے زیادہ تر مسلمان ہیں۔

(جاری ہے)

ان لوگوں میں سے 4 لاکھ 16 ہزار سے زیادہ کی تعداد کو مدد کی شدید ضرورت ہے، جن میں تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار بے گھر افراد ایسے بھی ہیں، جو کیمپوں کی بدترین صورتحال میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جبکہ ان میں سے بہت سے دیگر شہریت سے محروم دیہاتوں میں محصور ہیں۔

اس حوالے سے انسانی ہمدردی سے متعلق رابطہ آفس (او سی ایچ اے) نے تصدیق کی ہے کہ ان لوگوں کی چالیس ہزار سے زیادہ کی تعداد راکھینی ریاست میں 500 میٹر کی ساحلی پٹی پر کیمپوں میں مقیم ہے۔ مون سون کی آمد کے ساتھ ہی ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :